تلنگانہ

حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی حکام کے چھاپے، کئی معروف ریستورانوں کے کچن دیکھ کر حکام بھی حیران

حیدرآباد: حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈور کے علاقوں گچی باؤلی، ہائی ٹیک سٹی، مادھا پور اور کونڈاپور میں واقع متعدد معروف ہوٹلوں اور ریستورانوں پر فوڈ سیفٹی حکام نے اچانک چھاپے مارے۔ ان معائنوں کے دوران کئی مقامات پر انتہائی

 

غیر صحت بخش ماحول میں کھانا تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا۔سائبرآباد فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھانے کی حفاظت، صفائی اور معیار کا جائزہ لیا جس میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ اس کے بعد متعدد ریستورانوں کو بہتری کے

 

نوٹس جاری کیے گئے۔گچی باؤلی کے مشہور شاہ غوث ریستوران میں حکام نے دیکھا کہ باورچی خانے میں مکھیاں اڑ رہی تھیں، صفائی ناقص تھی، نالیاں کھلی ہوئی تھیں اور کئی غذائی اشیاء بغیر لیبل کے رکھی گئی تھیں۔ عملے کے

 

پاس لازمی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ ریستوران کو صرف 67 فیصد ہائجین ریٹنگ ملی، جس پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا۔مادھا پور کے آئیڈیل کچن میں فریزر میں رکھے گئے کھانے پر کاکروچ پائے گئے جبکہ اُڑد

 

کی دال میں کیڑے بھی ملے۔ خام مال کی ذخیرہ اندوزی میں بھی کئی خامیاں سامنے آئیں۔ اس ریستوران کو بھی 67 فیصد ہائجین اسکور ملا اور بہتری کا نوٹس جاری کیا گیا۔کونڈاپور کے پالمور گرِل میں حکام نے اشیائے خور و نوش کے لیبل

 

میں رد و بدل، زائد المیعاد مشرومس کی ذخیرہ اندوزی، زنگ آلود فریزر اور مکھیوں سے بھرا باورچی خانہ پایا۔ پرانی غذائی اشیاء کو موقع پر ہی تلف کروا دیا گیا۔ اس ریستوران کو صرف 60 فیصد ہائجین ریٹنگ ملی، جس کے بعد انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا۔

 

فوڈ سیفٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو ریستوران اور ہوٹل مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں گےان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button