ایجوکیشن

الخیر سوسائٹی کشن باغ کے زیرِ اہتمام تقسیمِ اسناد کی تقریب کا انعقاد

الخیر سوسائٹی کشن باغ کے زیرِ اہتمام تقسیمِ اسناد کی تقریب کا انعقاد

ٹیلرنگ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم۔ نئے بیچ کے داخلوں کا اعلان

جناب محمد منیر الدین ، جناب محمد اسد شریف و دیگر ذمہ داران کا خطاب

الخیر سوسائٹی و اسلامک سینٹر، کشن باغ کے زیرِ اہتمام چھ ماہی ٹیلرنگ و فیشن ڈیزائننگ کورس کی تکمیل پر تقسیمِ اسناد کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنے والی 14 طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ادارے کے تحت ٹیلرنگ کے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کمپیوٹر کورسز، موبائل ریپیرنگ کورس، دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت کریش کورس اور بچوں کے لیے لائبریری و کتب خانہ بھی کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دینی و اخلاقی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے

 

۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ پاک پیش کی گئی۔اس موقع پر الخیر سینٹر کی ڈائریکٹر محترمہ ناظمہ تحسین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینٹر کے قیام کا مقصد کشن باغ اور اطراف کی بستیوں میں رہنے والی خواتین کو ہنرمند بنا کر انہیں باعزت روزگار اور خود کفالت کے قابل بنانا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ اس سے قبل کمپیوٹر کے دو بیاچ اور موبائل ریپیرنگ کا ایک بیاچ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اب ٹیلرنگ و فیشن ڈیزائننگ کا چھ ماہی کورس بھی بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیلرنگ کورس کے دوسرے بیچ کے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ داخلے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب محمد منیر الدین (الخیر سوسائٹی گولکنڈہ)کے ہاتھوں کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کعمل میں آئی۔

 

انہوں نے طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت اور خود کفالت کے لیے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔اس موقع پر محترمہ نازیہ بیگم نے اسلامی اخلاق و کردار کی اہمیت پر خطاب کیا، محترمہ خیر النساء صاحبہ نے ٹیلرنگ کی مہارت اور اس کے معاشی فوائد پر روشنی ڈالی، جبکہ جاویدہ باجی صاحبہ نے ”ہم خیرِ امت ہیں ” کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کی ذمہ داریوں اور دعوتِ دین کے فریضے کی اہمیت اجاگر کی۔تقریب کے اختتام پر صدر الخیر سوسائٹی کشن باغ جناب محمد اسد شریف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ الخیر سوسائٹی کا مقصد معاشرے کے مستحق افراد کو عصری ہنر کے ساتھ دینی و اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ایک باوقار، باکردار اور خود کفیل زندگی گزار سکیں۔مزید معلومات کے لیے ان نمبرات 8639742867 / 7981589634پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button