مٹن کے بجائے چکن دینے پر اعتراض۔ شادی کی تقریب میں ہتھیار سے حملہ

نئی دہلی: اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران معمولی بات پر پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے میں چار نابالغ لڑکوں نے مبینہ طور پر ایک کیٹرنگ ملازم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا گلا کاٹ دیا۔
شدید زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24 جون کی رات تقریباً 10 بجے بالاسور ضلع کے ریمونا پولیس اسٹیشن کے حددود واقع اتھنتر گاؤں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق شادی کی
تقریب میں کیٹرنگ کا کام انجام دینے والے نوجوان نے مہمانوں کو مٹن کی جگہ چکن پیش کیا جس پر چار نابالغ لڑکے اس سے ناراض ہوگئےتقریب ختم ہونے کے بعد جب نوجوان وہاں سے واپس جا رہا تھا تو چاروں نا بالغوں نے مبینہ طور پر اس کا
تعاقب کیا اور پیچھے سے ایک تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے 16 سے 17 سال عمر کے چاروں لڑکوں کو انگول کے جووینائل ہوم منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے اتوار کے روز اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ معلومات فراہم کیں۔



