تلنگانہ
حیدرآباد میں خفیہ کیمروں پر پولیس کی نظر۔ زائد از 100 لاجس اور شاپنگ مالس کو نوٹس

حیدرآباد: شہر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں 100 سے زائد شاپنگ مالز اور لاجیس کو نوٹسس جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے شہر میں خفیہ کیمروں کی روک تھام کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ ہدایت دی گئی ہے کہ ٹرائل رومز اور ریسٹ رومس میں مکمل رازداری اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جائے۔پولیس نے یہ بھی کہا ہے
کہ ہر ادارہ ایک “کسٹمر سیفٹی انچارج” مقرر کرے۔ ساتھ ہی خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے والے ڈیٹیکشن ڈیوائسز کے استعمال کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ باقاعدگی سے معائنے کیے جائیں اور ان کی مکمل ریکارڈنگ رکھی جائے۔ اگر کوئی مشکوک آلہ یا کیمرہ نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔پولیس نے
واضح کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
—



