صفا بیت المال کے زیرِ اہتمام یتیم یتیموں کی تعلیمی کفالت کا نظام۔ماہانہ یا سالانہ تعلیمی کفالت لینے کی اپیل ۔ غیاث احمد رشادی

حیدرآباد ۔ یتیم بچوں کی تعلیم، روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ تعلیم پر خرچ کیا جانے والا ہر روپیہ ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تعمیر میں سرمایہ کاری ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت صفا بیت المال برسوں سے یتیم طلباء اور طالبات کی تعلیمی کفالت کا فریضہ انجام دے رہا ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ مالی مجبوری کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔
مرکزی دفتر صفا بیت المال کی جانب سے یتیم اور مستحق طلبہ کی تعلیمی کفالت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ ادارہ ہر ماہ یتیم بچوں کی اسکولی فیس، کتابوں، یونیفارم اور دیگر ضروری تعلیمی اخراجات کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کر رہا ہے، جس سے سینکڑوں طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صفا بیت المال کی جانب سے ہر ماہ 200سے زائد یتیم طلبہ و طالبات کی اسکول فیس ،کتابوں اور یونیفارم کی فراہمی کی جاتی ہے، جبکہ فی طالب علم سالانہ اوسطاً تیس ہزار سے متجاوز روپے کا صرفہ ہوتا ہے ۔ صفا بیت المال کے ذمہ داران نے بتایا کہ ادارے کا مقصد صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ یتیم بچوں کو باوقار اور معیاری تعلیم کے ذریعے خود کفیل اور معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیمی کفالت کا یہ سلسلہ مستقل جاری رکھا جا رہا ہے۔ ادارہ نے اہلِ خیر سے اپیل کی ہے کہ وہ یتیم بچوں کی تعلیم کے اس عظیم مشن میں بھرپور تعاون کریں، کیونکہ ایک بچے کی تعلیم درحقیقت ایک خاندان بلکہ پورے معاشرے کے مستقبل کو سنوارنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے مرکزی دفتر صفا بیت المال ملک پیٹ پر بوقت 9بجےصبح تا 5بجے شام حاضر ہوسکتے ہیں یا
8142211111
پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔



