مدھول میں ایس آئی آر فارم کی خانہ پری کیلئے مفت رہنمائی

مدہول، 5 جولائی (اسٹاف رپورٹر/سیف اللہ خان) شہر مدہول میں جمیعت اہلِ حدیث مدہول کی جانب سے ایس آئی آر (SIR) خانہ پری کے لیے مفت رہنمائی اور خدمات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں اتوار کے روز مسجد عباد الرحمن اہلِ حدیث، مدہول میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا، جس سے شہر کی بڑی تعداد میں عوام نے استفادہ حاصل کیا۔
اس موقع پر جمیعت اہلِ حدیث مدہول کے مقامی امیر سید ارشد علی نے خطاب کرتے ہوئے جمیعت اہلِ حدیث کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ جمیعت ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی ہر ممکن خدمت جاری رکھے گی
اس موقع پر کیمپ میں موجود شہریوں نے جمیعت اہلِ حدیث مدہول کے ذمہ داران کی اس عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اس موقع پر جمیعت علماء صدر مدہول حافظ عبدالقوی نے بھی اس کیمپ میں حصہ لیا اور تعاون کیا اس موقع پر مسجد عباد الرحمن اہلِ حدیث
مدہول کے امام و خطیب حافظ محمد عرفان احمد جامعی، ارشد سلفی، سید سلمان، سید سراج سید دانش نعیم سلفی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود رہے اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔



