جنرل نیوز

مضبوط معیشت کے لئے بلاسودی نظام کا قیام ناگزیر۔سیوا میکس بلا سودی سوسائٹی محبوب نگر کے اجلاس سے اقبال حسین اور عبیداللہ کوتوال کا خطاب

محبوب نگر۔ سیوا میکس محبوبنگر جو عوام کی خدمت کے مقصد سے قائم ہوا ہے اپنے قیام کے دس سال مکمل کرچکا ہے الحمدللہ۔ سود کی لعنت سے سماج کو محفوظ رکھنے کی یہ کوشش ایک عظیم کوشش ہے۔ معیشت کی مضبوطی بلاسودی نظام کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار اقبال حسین منیجنگ ڈائریکٹر ثروت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن(SRDF) نے سیوا میکس کے دسویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے کیا جسکا انعقاد بتاریخ 4 جولائی بروز ہفتہ بمقام ایس ایم فنکشن ہال محبوب نگر پر ہوا۔انھوں نے کہا کہ سیوا کے ممبران جن میں اکثریت چھوٹے تاجر شامل ہیں اپنی آمدنی میں بچت کرتے ہیں اور اپنے قرض وقت پر ادا کرتے ہیں

 

دس سال کی تکمیل پر انھوں نے تمام ذمہداران اور ممبران کو مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ SRDF کے تحت تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں کل 45 بلاسودی اداروں کی شاخیں پھیل چکی ہیں۔جسکے 1،20،000 ممبران ہیں جسکے زریعے سالانہ چارسو کروڑ بلاسودی قرض جاری کیا جارہا ہے، جو ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ عبیداللہ کوتوال چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ نے اپنے خطاب میں سیوا میکس کی اس دس سالہ سنجیدہ کوشش کو خوب سراہا۔

 

تیقن بھی دلایا کہ حکومت اس ضمن میں تعاون پیش کریگی۔انھوں نے تلنگانہ میں جاری اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی مختلف سرگرمیوں سے حاضرین کو واقف کروایا۔ شیخ شجاعت علی ضلعی صدر نے سیوا میکس محبوبنگر کے دس سالہ سفر کو پاور پاءنٹ کے زریعے پیش کیا، جن میں سیوا میکس کے سرگرم، بے لوث خدمت کرنیوالے سابقہ اور موجودہ ذمہداران کی کاوشوں کو بتایا گیا۔ان سب کے لیے دعاء خیر کی گئی۔ عبدالقیوم محبوبنگر برانچ کے صدر نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں سیوا میکس نے محبوبنگر اور نارائن پیٹ کے برانچس کے زریعے جملہ چوبیس کروڑ پچاس لاکھ کا قرض 343 ضرورت مندوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

 

اسکے تقریباً 6،000 ممبران بن چکے ہیں الحمدللہ۔ مجاہد صدیقی نارائن پیٹ برانچ کے صدر نے اپنی مقامی رپورٹ پیش کی۔ مولانا ناصر مظاہری صاحب نے سیوا میکس کی کوششوں کو خوب سراہا اور حرمت سود پر خطاب کیا۔سی ای او SRDF نے شرعی اصولوں کی پابندی پر روشنی ڈالی جس پر بلاسودی نظام کاربند ہے۔بہترین ملازم اور بہترین ممبر کے ایوارڈ بھی شرکاء میں تقسیم کئے گئے،مہمانان کی تہنیت کی گئی پروگرام کا آغاز اقبال مدرس کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

 

نظامت کے فرائض محمد ایوب نے انجام دیئے۔ اس موقع پر بی یم سی ممبران سمیع ناصر، ودوداللہ بیگ، عبدالقوی نے انتظامی امور کی نگرانیکی، ارشد فیصل، حسن الدین پٹیل، ظہیر صوفی،منصور، انور پاشاہ، حسین پاشاہ، محمد محمود، دانش،ایڈوکیٹ ذاکر صاحب، ریاض حسین صاحب، عبد الروف صاحب، ابراہیم، جنید،زبیر انجینئر، مینیجر عبدالقادر، محبوب پاشاہ اور دیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button