انٹر نیشنل

سعودی سیاحت اب مزید آسان “ٹورازم پیکج ویزہ” سروس شروع کرنے کا اعلان

کے این واصف 

سعودی وژن 2030 منصوبے کے تحت مملکت کے سیاحتی شعبہ کے فروغ میں ایک اور پیش رفت۔ سعودی وزارتِ سیاحت نے “ٹورازم پیکج ویزہ” سروس کے تجرباتی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ ابتدائی طور پر مخصوص مارکیٹ کے لیے یہ سروس شروع کی جا رہی ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ “ٹورازم پیکج ویزہ” وزارت سیاحت، خارجہ اور وزارت داخلہ و انشورنس اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جو مملکت آنے والے سیاحوں کے سفری تجربے کو مزید بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سروس کے ذریعے مملکت آنے والے سیاحوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ٹریول اینڈ ٹورازم سیکٹر کے اشتراک سے جامع سفری پیکج تیار کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

 

وزارت کے مطابق اس سروس سے سیاحوں کو سفری منصوبہ بندی کے لیے تمام امور ایک ہی جگہ میسر آئیں گے، جن میں ویزے کا حصول، ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ جاری سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس 2025 میں بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 29 ملین رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button