جرائم و حادثات
امریکہ میں سڑک حادثہ آندھرا پردیش کی طالبہ ہلاک
حیدرآباد: اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ جانے والی آندھرا پردیش کی ایک تلگو طالبہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق اٹلوری پرسنا نیویارک میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ یہ حادثہ اس وقت
پیش آیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کار میں قریبی مندر جا رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق ان کی کار ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھی کہ اسی دوران ایک دوسری گاڑی نے تیز رفتاری سے آ کر ٹکر دے دی۔اس حادثے میں پرسنا سمیت ایک
اور نوجوان خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پرسنا کا تعلق آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے مولپاڈو گاؤں سے تھا۔
انہوں نے حال ہی میں پیس یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھیں۔



