جنرل نیوز

منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کریم نگر کے زیرِ اہتمام خواتین کا عظیم الشان مرکزی اجتماع 12 جولائی کو منعقد ہوگا

کریم نگر: منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا، شاخ کریم نگر (تلنگانہ) کے زیرِ اہتمام خواتین کا ایک عظیم الشان مرکزی اجتماع 12 جولائی 2026، بروز اتوار، صبح 10 بجے شالیمار فنکشن ہال، کشمیر گڈہ، کریم نگر میں منعقد ہوگا۔

 

اجتماع سے معروف مفسرِ قرآن اور ہمدردِ قوم و ملت حضرت مولانا غیاث احمد رشادی خطاب کریں گے، جن کی آمد اس پروگرام کی خاص کشش ہوگی۔

 

اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں آج نمازِ مغرب کے بعد صفا بیت المال ٹرسٹ انڈیا، شاخ کریم نگر کے دفتر میں، صدر صفا بیت المال حضرت مولانا محمد کاظم الحسنی کی سرپرستی میں اجتماع کے پوسٹر کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔

 

اس موقع پر حافظ عبدالحکیم خان، مفتی محمد صادق حسین قاسمی، مولانا سید خواجہ فرقان علی قاسمی، حافظ اسماعیل اور حافظ خورشید خان سمیت صفا بیت المال اور منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا شاخ کریم نگر کے ذمہ داران موجود تھے۔

 

محمد حیدر اسعدی، ذمہ دار منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا، شاخ کریم نگر نے خواتین سے اس دینی و اصلاحی اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button