سامبر میں چھپکلی ۔ عادل آباد کی ہوٹل میں حیران کن واقعہ

عادل آباد: کھانے کے لیے ہوٹل جانے والے ایک شخص کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے سامبر میں چھپکلی نظر آئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں منگل کے دن پیش آیا۔ مقامی راجیشور ٹفن کرنے کے لیے
مہیشوری تھیٹر کے قریب واقع "بادام جوس بار و ٹفن سنٹر” گیا ہوا تھا۔راجیشور کے مطابق وہ ڈوسا کھا رہے تھے کہ اسی دوران سامبر میں انہیں چھپکلی نظر آئی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر ہوٹل کے عملے کو اطلاع دی اور انتظامیہ
سے جواب طلب کیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ نے معاملے پر صرف یہ کہتے ہوئے معذرت کی کہ "غلطی ہو گئی”۔ راجیشور نے سوال کیا کہ اگر کسی شخص نے چھپکلی والا سامبر کھا لیا اور اس کی طبیعت خراب ہو گئی تو اس
کی ذمہ داری کون لے گا؟واقعے کی شکایت ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی۔ میونسپل سینیٹری انسپکٹر شنکر نے عملے کے ساتھ ہوٹل کا معائنہ کیا اور کچن، کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
لیا۔ابتدائی جانچ میں فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی جس کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ہوٹل مالک روی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔




