ہندوستان میں عصری سٹیلائیٹ فون لانچ۔ موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی کرے گا کام

نئی دہلی: سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ بی ایس این ایل نے ایک نیا سیٹلائٹ فون لانچ کیا ہے جو ایسے علاقوں میں بھی کام کرے گا جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا۔ اس فون کی قیمت اور خصوصیات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اس کا مقصد ایسے دور دراز علاقوں میں بھی رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے جہاں عام موبائل نیٹ ورک بالکل دستیاب نہیں ہوتا۔ٹیکس سمیت اس فون کی قیمت 1,34,166 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عام اسمارٹ فونس کے برعکس یہ فون موبائل ٹاورس پر انحصار نہیں کرتا بلکہ براہِ راست مصنوعی سیاروں سٹلائیٹ کے ذریعے کام کرتا ہے۔
اس فون کی خاص خصوصیات:
یہ ہینڈ سیٹ بین الاقوامی سیٹلائٹ نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنی انمارسیٹ (Inmarsat) کے تعاون سے BSNL نے تیار کیا ہے۔
ملک کے کسی بھی دور دراز علاقے سے جہاں موبائل ٹاور موجود نہ ہوں براہِ راست وائس کال کی جا سکتی ہے۔طوفان، زلزلے یا دیگر ہنگامی حالات میں، جنگلات، پہاڑی علاقوں اور ایسے مقامات پر جہاں موبائل نیٹ ورک نہیں ہوتا یہ فون رابطے اور ایمرجنسی مدد فراہم کرے گا۔
اس میں خصوصی SOS ایمرجنسی فیچر شامل کیا گیا ہے تاکہ مشکل حالات میں جان بچانے میں مدد مل سکے۔لمبی مدت تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے برقی کی سہولت نہ ہونے والے علاقوں میں بھی یہ زیادہ وقت تک کام کر سکتا ہے۔اسے سخت موسمی حالات برداشت کرنے کے لیے مضبوط ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (DoT) کی اجازت ضروری:
بی ایس این ایل نے واضح کیا ہے کہ عام صارفین اس سیٹلائٹ فون کو براہِ راست خرید نہیں سکیں گے۔ بھارت میں سیٹلائٹ فون کے استعمال پر سخت قوانین لاگو ہیں اس لیے یہ فون عام آن لائن اسٹورز یا موبائل دکانوں پر دستیاب نہیں ہوگا۔جو لوگ اسے خریدنا چاہتے ہیں انہیں کچھ مخصوص قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔
خواہش مند صارفین کو اپنے قریبی بی ایس اینایل مرکزی دفتر سے رابطہ کرنا ہوگا جہاں انہیں مرکزی محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن سے خصوصی پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگی۔قومی سلامتی اور اسٹریٹجک وجوہات کے پیش نظر خریدار کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ یہ فون کس مقصد کے لیے خرید رہے ہیں۔
BSNL کی مقرر کردہ شرائط اور اہلیت کے معیار پورے کرنے اور ضروری اجازت ملنے کے بعد ہی یہ فون فراہم کیا جائے گا۔
بغیر اجازت اس فون کو رکھنا یا استعمال کرنا قانوناً جرم قرار دیا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے صارفین اپنے قریبی BSNL دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا
9768866652
نمبر پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ فون کن لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگا؟
بی ایس این ایل کا تیار کردہ یہ سیٹلائٹ فون عام شہریوں کے مقابلے میں زیادہ ان افراد کے لیے مفید ہوگا جو مخصوص شعبوں میں مشکل اور اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فون درج ذیل شعبوں سے وابستہ لوگوں کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا:
دفاعی شعبہ
سرحدی سیکیورٹی فورسز
سمندری سفر اور بحریہ سے متعلق سرگرمیاں
آفات سے نمٹنے والی تنظیمیں
کان کنی کا شعبہ
دور دراز صنعتی منصوبوں میں کام کرنے والے افراد
ایڈونچر ٹراویلرس
پہاڑوں پر چڑھنے والے
یہ فون خاص طور پر ایسے مقامات پر مددگار ہوگا جہاں عام موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا۔اسے "کال لاگ” کہا جاتا ہے۔ تاہم اس فون سے کی جانے والی ہر کال کافی مہنگی ہونے والی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک منٹ بات کرنے کی لاگت تقریباً 100 روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔



