انٹر نیشنل

سعودی عرب کی “ریاض ایئر” کی نویں منزل ممبئی کا آغاز- ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

کے این واصف 

سعودی عرب سے ہندوستان سفر کرنے والون کے سہولت بخش پرواز “ریاض ایر”۔ سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی “ریاض ایئر” نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کی ہے، ممبئی کے لیے چار اگست سے یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ایئر لائن نے ممبئی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے، جو اس کی نویں منزل ہے۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ اور چھتر پتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یومیہ پروازیں جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنز کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

 

یہ اقدام سعودی عرب کو معروف عالمی و علاقائی مراکز سے جوڑنے اور عالمی معیار کا سفری تجربہ فراہم کرنے کے کیریئر کے مشن کو تقویت دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button