حیدرآباد میں موسی ندی کے کنارے لگی بھیانک آگ

حیدرآباد: شہر کے چادر گھاٹ علاقے میں موسیٰ ندی کے قریب واقع ڈیکوریشن کے سامان کے ایک گودام میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد آگ قریبی جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔
گودام میں موجود پلاسٹک اور تھرماکول کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کر لی جس سے علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے اور مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹرس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔
اس واقعے میں کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے
جبکہ آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



