سعودی عرب – جازان میں انسانی کھوپٹری سے مشابہ چٹان، قدرت کا تراشا ہوا ارضیاتی شاہکار

کے این واصف
ویرانوں میں کھڑی چٹّانیں کبھی کبھی حیران کن اشکال اختیار کرلیتی ہیں جو دیکھنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔ سعودی عرب کا علاقہ جازان ریجن بلند و بالا پہاڑوں، وادیوں اور وسیع میدانوں کے ساتھ ایک منفرد قدرتی ورثے کا گھر ہے جسے ہزاروں برس کے ارضیاتی تغیرات نے تشکیل دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ان تبدیلیوں نے مخصوص چٹانوں کی تشکیل کی ہے جو خطے کے تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔جازان شہر سے تقریبا ۱۱۰ کیلو میٹر پر مشرق میں واقع “ہروب” خطے کے نمایاں پہاڑی مقامات میں سے ایک ہے جہاں دلکش قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ غیرمعمولی ارضیاتی آثار بھی موجود ہیں۔
ان عجائبات میں نمایاں’ضحرہ الجمجمہ‘ (انسانی کھوپڑی سے مشابہ چٹان یا اسکل راک) ہے، جسے پہلی نظر میں دیکھنے سے دیو ہیکل انسانی کھوپڑی کا گمان ہوتا ہے۔
چٹان میں موجود قدرتی سوراخ، خم اور ابھارمتوازن اندازمیں دکھائی دیتے ہیں جسے قدرت نے ہزاروں برسوں میں تراشا اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ایک نادر ارضیاتی تشکیل کی۔





