جنرل نیوز

خصوصی جامع نظرثانی  مہم میں غفلت سے ووٹ کا حق ضائع ہونے کا خدشہ، عوام فوری کارروائی کریں: کوہیر بلدیہ کونسلر ایم اے کلیم

 

 

کوہیر، 14 جولائی: کوہیر بلدیہ کے وارڈ نمبر 11 سے بی آر ایس کے کونسلر ایم اے کلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) مہم میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں، کیونکہ غفلت کی صورت میں ووٹ کے حق سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

 

اپنے صحافتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مہم کی آخری تاریخ 24 جولائی ہے اور اب صرف 9 دن باقی ہیں، لہٰذا تمام اہل ووٹرز مقررہ وقت سے پہلے اپنے اینومریشن فارم مکمل کرکے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) کے ذریعے آن لائن درج کروائیں۔

 

ایم اے کلیم نے کوہیر بلدیہ کے مختلف پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا اور عوام کو فارم درست طریقے سے پُر کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ فارم بھرنے میں معمولی سی غلطی یا غفلت بھی ووٹر فہرست سے نام خارج ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

 

انہوں نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے نام، عمر، پتہ اور دیگر تفصیلات کی اچھی طرح جانچ کریں، اگر کسی قسم کی ترمیم یا اضافہ درکار ہو تو بروقت کارروائی کریں اور فارم جلد از جلد بی ایل او کے پاس جمع کرائیں تاکہ ان کا حقِ رائے دہی محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button