این آر آئی
سفیر ہند ڈاکتر خان کی “انڈیا بزنس فورم” کے انیش اگروال اور اویس احمد سے خیر سگالی ملاقات

کے این واصف
سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان سے انڈیا بزنس فورم کے عہدیداران انیش اگروال اور انجینئر اویس احمد سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔
سفارتخانہ ہند ریاض میں ہوئی اس ملاقات میں ہند سعودی کے مابین معاشی شراکت داری، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تجارتی تعلقات، سعودی میں ہندوستانی تاجروں کے اہم کردار، ہند سعودی کے درمیان سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھوجنا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دئیے جانے جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔
اس ملاقات میں سفارتخانے مین فرسٹ سکریٹری وپل باوا بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ انڈیا بزنس فورم سعودی عرب میں ہندوستانی تاجرین کی قائم کردہ ایک فعال تنظیم ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز کی معیاد بحیثیت سفیر ہند برائے سعودی ختم ہوچکی ہے اور وہ عنقریب سعودی عرب کو الوداع کہین گے۔



