حیدرآباد اسکول واقعہ پر ڈی سی پی کھارے کرن پربھاکر کا بیان

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقے سعید آباد میں واقع سکسیس اسکول میں دوسری جماعت کے ایک ہند طالب علم کو کلمہ پڑھنے کا ہوم ورک دینے کا معاملہ پر چارمینار زون کے ڈی سی پی کھارے کرن پربھاکر نے بیان جاری کیا ہے۔
ڈی سی پی کے مطابق متعلقہ کلاس میں جملہ 25 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جن میں 24 مسلمان اور صرف ایک ہندو طالب علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی ایک خاتون ٹیچر نے تمام طلبہ کے لیے ہوم ورک ڈائری میں کلمہ پڑھنے کی ہدایت درج کر دی
جو نہ صرف تعلیمی ضوابط بلکہ اسکول کے اپنے قواعد و ضوابط کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب طالب علم کے والدین کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے شام کے وقت اسکول انتظامیہ اور بعد ازاں پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔
ڈی سی پی نے مزید کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ٹیچر شیخ عائشہ پروین کو ملازمت سے مستقل طور پر برطرف کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی فوری کارروائی پر طالب علم کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اسی وجہ سے اس معاملے میں پولیس کو کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی لہٰذا ایف آئی آر (FIR) بھی درج نہیں کی گئی۔




