جرائم و حادثات
رشوت لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر گرفتار۔عادل آباد میں اے سی بی کی کاروائی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی عادل آباد رینج ٹریپ ٹیم نے آبپاشی محکمہ کے دو افسران کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے سی بی کے حکام کے مطابق آبپاشی محکمہ عادل آباد کے ایگزیکٹو انجینئر راٹھوڑ وِٹھل اور دفتر ایگزیکٹو انجینئر میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر پرکاش کو ان کے دفتر میں ₹60,000 کی رشوت رقم لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
اے سی بی سنٹرل زون ٹیم کو بھی پہلے سے اطلاع کی بنیاد پر متحرک رکھا گیا تھا جس نے حیدرآباد کے نریڈمیٹ علاقے میں واقع ایگزیکٹو انجینئر راٹھوڑ وِٹھل کی رہائش گاہ پر تلاشی شروع کی۔
اے سی بی حکام کے مطابق آگے کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گھر کی تلاشی اور مزید تحقیقات کے نتائج بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔



