جرائم و حادثات
ٹیچر کا طالبات کے ساتھ نازیبا سلوک، پوکسو کیس درج۔حیدرآباد کے ایک اسکول میں شرمناک واقعہ
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقے عنبرپیٹ کی رہنے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ تلک نگر کے خانگی اسکول میں زیر تعلیم ان کی بیٹیوں کے ساتھ اسکول کا ریاضی ٹیچر روی تیجا کئی دنوں سے نازیبا حرکتیں کررہا ہے۔
خاتون نے اسی اسکول کی ایک اور طالبہ کے والدین کے ساتھ مل کر کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں استاد کے خلاف شکایت درج کروائی۔پولیس نے 9 جولائی کو پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اب تک ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول کے پرنسپل اور دیگر ذمہ داروں نے بھی معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی اور ملزم استاد روزانہ اسکول آرہا ہے۔خاتون نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



