جرائم و حادثات

7 ویں منزل سے گر کر پرانے شہر کا شخص ہلاک۔ حیدرآباد کے عابڈس میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے عابڈس علاقے میں جمعہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم عمارت کی ساتویں منزل سے مشتبہ حالت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے دبیر پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بابو (62 سال) محکمۂ کمرشل ٹیکس میں ملازم تھے اور تقریباً تین سال قبل ریٹائر ہوئے تھے۔

 

جمعہ کی دوپہر وہ عابڈس میں واقع میور کشل کمپلیکس کی ساتویں منزل سے گر گئے جس کے باعث ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی عابڈس پولیس جائے حادثہ پر پہنچی

 

ضروری قانونی کارروائی اور پنچنامہ مکمل کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

 

ارکان خانہ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button