امریکہ۔ قاتلانہ میں حملہ میں زخمی سید سہیل زیر علاج۔ ہاسپٹل کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: امریکہ میں مذہب کی بنیاد پر حملہ کا شکار سید سہیل الدین ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ان کا کچھ سکنڈس کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاسپٹل کے بینڈ پر ہیں اور ان کے جسم پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ لارسن نامی شخص نے ان پر جان لیوا حملہ کیا ۔ حملہ سے قبل اس نے مال میں کام کرنے والے
سہیل سے پوچھا کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتا ہے اس کا نام کیا ہے اور کیا وہ مسلمان ہے۔ اس کے بعد لارسن نے فوراً خنجر نکالا اور ان پر اندھا دھند وار کردئیے۔
گرفتاری کے بعد ملزم نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ تمام مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہے ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ شخص کو صرف اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکرلیا ہے وہ اس وقت جیل میں محروس ہے۔



