₹7,500 ٹیکس ادا کریں 1 لاکھ ریفنڈ حاصل کریں؟ آر بی آئی کے نام پر وائرل پوسٹ کی حقیقت

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ریزرو بینک آف انڈیا کے نام سے ایک فرضی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص 7,500 روپے بطور ریفنڈ ایبل ٹیکس ادا کرے تو اسے ایک لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔
اس دعوے پر حکومت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔مرکزی حکومت کے سرکاری ادارے پریس انفارمیشن بیورو فیکٹ چیک نے وائرل پوسٹ کی جانچ کے بعد واضح کیا کہ یہ مکمل طور پر نقلی ہے
اور اس کا ریزرو بینک آف انڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پی آئی بی نے بتایا کہ یہ خط سائبر ٹھگوں کی جانب سے لوگوں کو دھوکہ دینے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
ادارے نے مزید وضاحت کی کہ آر بی آئی عام شہریوں سے کسی بھی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کرتا اور نہ ہی اس نوعیت کی نقد رقم یا ریفنڈ کی کوئی پیشکش کرتا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی خطوط، ای میلز، پیغامات یا لنکس پر ہرگز یقین نہ کریں اور کسی بھی نامعلوم اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے مالی دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
اگر اس نوعیت کا کوئی پیغام موصول ہو تو اس کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کریں اور مشتبہ پیغامات کی متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔



