جرائم و حادثات

ماں باپ نے اپنے لخت جگر کو 1 لاکھ میں فروخت کردیا۔ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ماں باپ نے اپنے 15 روزہ نومولود بچے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ واقعہ محبوب نگر رورل منڈل کے تلگو گوڈینی علاقے میں پیش آیا۔ بچے کے ماں باپ کیشولو اور نیلماں نے ابتدا میں پولیس کو بتایا تھا

 

کہ 13 جولائی کو جب وہ کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر گئے تو ان کا نومولود بچہ اغوا ہو گیا۔تاہم انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز کی تحقیقات کے دوران ماں باپ کے بیان پر شبہ پیدا ہوا

 

جس کے بعد محبوب نگر رورل پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کن حالات میں ماں باپ نے مبینہ طور پر اپنے نومولود بچے کو فروخت کیا۔

 

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ماں باپ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس وقت بچہ خریدنے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button