حیدرآباد کی کمپنی کا خلائی کمال – دیسی وکرم-1 راکٹ نے بھری اڑان

ہندوستان کے خلائی شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ حیدراباد سے تعلق رکھنے والی معروف اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کا مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پہلا آربیٹل کلاس راکٹ وکرم-1 کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ہوگیا
۔یہ لانچ سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سینٹر کے پہلے لانچ پیڈ سے دوپہر 12:05 بجے کیا گیا۔ تکنیکی خرابی کے باعث مقررہ وقت 11:30 بجے لانچ نہیں ہوسکا تھا۔ سائنس دانوں نے ایندھن کے نظام میں مسئلہ دور کرنے کے بعد 35 منٹ میں راکٹ کو روانہ کردیا۔وکرم-1 اپنے ساتھ تکنیکی پے لوڈز کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہاتھ سے لکھا ’’وندے ماترم‘‘ والا خصوصی پوسٹ کارڈ بھی خلا میں لے گیا۔
اس کے علاوہ کاسمیـک بلوم آرٹ ورک اور وکرم-1 راکٹ کا ایک چھوٹا ماڈل بھی بھیجا گیا، جس پر سی وی رامن، وکرم سارابھائی اور اے پی جے عبدالکلام کے مجسمے کندہ ہیں۔
اسکائی روٹ ٹیم، سابق اسرو چیئرمینوں، سائنس دانوں اور ہندوستانی خلانوردوں کے ہاتھ سے لکھے درجنوں پوسٹ کارڈ بھی خصوصی پے لوڈ باکس میں رکھے گئے تھے۔




