جنرل نیوز

21 کو جولائی 10 بجے دن عید گاہ جدید قلعہ نظام آباد میں نماز استسقاء کا اہتمام – عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل 

 

نظام آباد، 18 جولائی(اردو لیکس)صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی، نظام آباد جناب عبدالرحمن بازرارہ نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاست میں جاری خشک سالی اور بارش کی کمی کے پیشِ نظر اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی دعا کے لیے نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نماز اور اجتماعی دعا بروز منگل، 21 جولائی صبح 10 بجے دن عیدگاہ جدید، قلعہ، شانتی نگر، نظام آباد میں ادا کی جائے گی۔ نماز کی امامت حضرت مفتی سعید اکبر صاحب فرمائیں گے۔

صدر و اراکین عیدگاہ کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں اپنے بزرگوں اور بچوں کے ہمراہ شرکت کریں، وضو کرکے آئیں اور اپنے ساتھ جائے نماز ضرور لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر اخلاص، عاجزی اور اجتماعی دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت طلب کرنا سنتِ نبوی ﷺ ہے۔عیدگاہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس اجتماعی دعا کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے گا اور بارانِ رحمت نازل فرمائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button