مضامین

خبر پہ شوشہ۔“رشوت خوری”

کے این واصف

سرکاری محکموں میں کرپشن کی بیماری لگتا ہے اب ان کے رگ و ریشوں میں پھیل گئی ہے۔ اس مرض میں سنتری سے منتری تک سب مبتلا ہیں۔ کرپشن کی اس بھیانک صوتحال پر روزنامہ سیاست نے جمعرات کے روز ایک ایڈیٹوریل لکھا جس میں سرکاری عہدیداران کی کروڑہا روپئے رشوت خوری کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں

 

اور سماج کے بہتری کے لیے اس کی فوری روک تھام کے اقدام پر زور دیا گیا۔معروف مزاح نگار نریندر لوتھر آئی اے ایس جب بلدیہ حیدرآباد کے اسپیشل آفیسر ہوا کرتے تھے تو انھوں نے اپنے ایک مضمون میں محکمہ بلدیہ میں رشوت خوری پر ایک جملہ لکھا تھا “بلدیہ کھایا پیا چل دیا، کچھ دیا تو کردیا، نئیں دیا تو بل دیا”۔

 

لگتا ہے “کچھ دیا تو کردیا، نئیں دیا تو بل دیا” کا یہ فامولا اب سارے سرکاری محکموں میں پھیل گیا ہے۔ اس طرح ہمارا سماج ایک “رشوت خورسماج” میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button