جنرل نیوز
تلنگانہ میں کرناٹک کی طرز پر ‘پرمیننٹ ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ’ جاری کیا جائے: حفیظ صدیقی

کریم نگر: مائنارٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کریم نگر کے سابق صدر جناب حفیظ صدیقی بابا نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ محترم اے ریوِنت ریڈی سے ایک پُرخلوص اپیل کی ہے کہ ریاست میں جاری (SIR) کے عمل میں غریب عوام کی سہولت کے لیے ‘پرمیننٹ ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ’ (Permanent Resident Certificate) جاری کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک کی طرز پر اگر تلنگانہ حکومت بھی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے، تو اس سے ریاست کے عوام کوموجودہ جاری (ایس آئی آر) میں بڑی راحت ملے گی اور غریب عوام کی تمام پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا۔
جناب حفیظ صدیقی نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ محترم ریونت ریڈی اس مفاد پر مبنی مطالبہ پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے جلد مثبت فیصلہ کریں گے
۔



