حیدرآباد کے پرانے شہر میں انٹرمیڈیٹ طالب علم فیض کا بیہمانہ قتل
حیدرآباد کے پرانے شہر میں انٹرمیڈیٹ طالب علم کو بے رحمی سے چاقو مار کر قتل
حیدرآباد کے پرانے شہر میں 17 سالہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طالب علم محمد فیض عرف اذان کو نامعلوم افراد نے بے رحمی سے چاقو مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں کالاپتھر تھانہ حدود کے تحت بریانی شاہ ٹیکری درگاہ کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان پر درگاہ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں اسے متعدد چاقو کے زخم آئے اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
اطلاع ملتے ہی کالاپتھر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے، ملزمین کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس مختلف زاویوں سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے



