جنرل نیوز

جمیعت العلماء ضلع جنگاؤں کے زیرِ اہتمام ووٹر SIR شعور بیداری کیمپ کا انعقاد

جنگاوں۔‌جمیعت العلماء ضلع جنگاؤں کی جانب سے جامع مسجد جنگاؤں میں ووٹر SIR شعور بیداری اور فارم کی خانہ پری کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس پروگرام کا افتتاح جمیعت العلماء کے سرپرست مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی کے دستِ مبارک سے ہوا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کو ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے بروقت فارم جمع کرنے کی تلقین کی گئی۔

 

کیمپ کے دوران ووٹروں کے آن لائن اور آف لائن فارم بھرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا، جس سے جنگاؤں کی عوام کی بڑی تعداد بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔

 

اس موقع پر مولانا عبدالرحمن سبیلی (صدر، جمیعت العلماء ضلع جنگاؤں)، مولانا شاکر حسین قاسمی (سیکرٹری)، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ (نائب صدر)، محمد خواجہ مجتہد الدین (خازن)، مولانا فصیح الاسلام صاحب (نائب صدر)، عبدالحنان انجینئر، شیخ سلیم احمد، محمد اجمل، چاند پاشا اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور ووٹروں کے آن لائن و آف لائن فارم بھرنے میں بھرپور تعاون کیا۔

 

اس‌موقع پر جمعیت علماء جنگاؤں کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح اور تحفظ کے لیے اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور جمہوری عمل میں اپنی مؤثر شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button