جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ملگ ضلع کے آبشار میں حیدرآبادی نوجوان کی موت – نعش موٹر سائیکل پر منتقل

تلنگانہ کے ملگ ضلع میں واقع گنڈم آبشار پر پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں حیدرآباد کے نوجوان اخترالدین کی موت ہوگئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ وہ آبشار کی گہرائی کا اندازہ نہ لگا سکے اور پانی میں ڈوب گئے۔ساتھیوں اور مقامی افراد نے انہیں پانی سے باہر نکال کر سی پی آر کے ذریعے بچانے کی کوشش کی

 

، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حادثہ کے مقام پر ایمبولینس پہنچنے کا راستہ نہیں تھا جس کے باعث متوفی کے دوستوں نے مقامی افراد کی مدد سے نعش کو موٹر سائیکل پر سڑک تک منتقل کیا .

 

بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایتورو ناگارم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوری طور پر متوفی کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی

متعلقہ خبریں

Back to top button