جرائم و حادثات

50 مرتبہ امتحان لکھنے کے بعد بھی نہیں ملی نوکری۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان نے دے دی اپنی جان

نئی دہلی: بی ٹیک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے 23 سالہ آنند کمار نے 50 بار کوشش کرنے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔ آنند کمار کا خاندان گووند نگر، کانپور، اتر پردیش میں ایک تین منزلہ مکان میں رہتا ہے۔

 

ارکان خاندان اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں بہار آبائی مقام گئے ہوئے تھے کہ نوجوان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ گھریلو ملازمہ نے آ کر کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہ کھلا تو اس نے پڑوسیوں اور پولیس کو اطلاع دی

 

جب انہوں نے آکر دروازہ کھولا تو آنند کمار پھانسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس کو وہاں سے ایک خط ملا جس میں لکھا تھا "معاف کیجیے ، میں نے سرکاری نوکری کے لیے تقریباً 50 بار کوشش کی لیکن میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ مجھے معاف کر دیں،”

 

نوجوان کے والد راجکمار (ایک سول انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کمپنی کا ریٹائرڈ ملازم) روتے ہوئے بتایا کہ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد اس نے پاور گرڈ میں ایک سال کی اپرنٹس شپ مکمل کی اور کئی بار کوشش کرنے کے باوجود سرکاری نوکری نہ ملنے کے دباؤ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

 

انہوں نے ریلوے، اسٹاف سلیکشن کمیش، بینکوں، اور محکمہ تعلیم کے ذریعے منعقد کیے گئے تقریباً پچاس امتحانات لکھے۔ وہ ان میں سے کسی میں بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ اس تعلق سے وہ گزشتہ چند ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

 

آنند کمار نے کانپور کے پرن ویر سنگھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے بی ٹیک (الیکٹریکل انجینئرنگ) مکمل کیا تھا اور نے گورنر آنندی بین پٹیل سے گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button