گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب

ظہیر آباد/20 جولائی( اردو لیکس) پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال 2026-27ے لیے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررز کی خدمات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں مضامین انگریزی ، ہندی‘اردو،کامرس انگلش میڈیم ،کامرس اردو میڈیم تاریخ تلگو انگلش میڈم، اکنامکس اردو میڈیم، پولیٹیکل سائنس اردو میڈیم،باٹنی انگلش میڈیم، باٹنی اردو میڈیم،زولوجی اردو میڈیم، کمسٹری انگلش میڈیم ،کمسٹری اردو میڈیم، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن انگلش میڈیم ،بی کام ریٹیل آپریشن انگلش میڈیم،بی ایس سی فارماسیوٹیکل انگلش میڈیم مضامین کی تدریس کے لیے عارضی بنیاد پر اہلیت کے حامل امیدواروں سے گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں
۔ بی ایس سی فارماسیوٹیکل کے لیے ایم فارمیسی یا ایم ایس سی کمسٹری امیدوار اہل ہوں گے۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گرائجویشن میں 55% نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کے لیے%50اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے.پی ایچ ڈی نیٹ‘سیٹ‘سلیٹ امیدوراوں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔
منتخبہ امیدواروں کو متعلقہ زبان میں ہی تدریس کرنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کی خدمات تعلیمی سال کے اختتام تک ہی حاصل کی جائیں گی۔
خواہش مند امیدوارکو چاہیے کہ وہ ٹائپ شدہ درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معہ فون نمبر اور پوسٹ گرائجویشن اور دیگر اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آبادکے دفتر میں 22 جولائی دوپہر تین بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو کی تاریخ سے امیدوار کو مطلع کیا جائے گا۔



