تلنگانہ

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی وی آنند سے ڈی ایس پی محمد سراج کی ملاقات

تلنگانہ پولیس محکمہ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر اور حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج نے ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی وی آنند سے ملاقات کی۔

 

پیر کے روز پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے والے ڈی ایس پی سراج نے مکمل پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی۔ انہوں نے سی وی آنند کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سی وی آنند کے تلنگانہ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سراج کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے

 

۔ پولیس یونیفارم میں ڈی جی پی دفتر پہنچنے والے سراج کو دیکھ کر وہاں موجود افراد حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔

 

ملاقات کے بعد محمد سراج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی جی پی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خصوصی پوسٹ کی۔ سراج نے لکھا، ’’تلنگانہ کے ڈی جی پی سی وی آنند سر سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی حیثیت سے اپنی نئی میعاد شروع کرنے پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ وہ تلنگانہ کے عوام کی خدمت میں مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔‘‘

 

ڈی ایس پی کے عہدے پر یونیفارم میں سراج کی تصاویر اور ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مداح اور نیٹیزنس ’’ڈی ایس پی سراج آن ڈیوٹی‘‘ جیسے تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button