نیشنل

امیتابھ بچن کی سرجری، مداحوں میں تشویش

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ 83 سالہ امیتابھ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے

 

اور انہیں کچھ وقت آئی سی یو میں بھی رہنا پڑا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرجری کب اور کس وجہ سے کی گئی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اسپتال کے ماحول اور ڈاکٹروں کی دیکھ بھال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا

 

"سرجری… آئی سی یو میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی… طبی عملے کی دیکھ بھال… پھر اسپتال سے ڈسچارج… اور آخرکار گھر واپسی۔”گھر واپس آنے کے بعد صحت یابی کے مرحلے کو انہوں نے سب سے مشکل قرار دیا۔

 

اپنے بلاگ میں امیتابھ نے لکھا "گھر پہنچنے کے بعد شروع ہونے والا مرحلہ سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جسمانی اور ذہنی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

چاہے آپ کتنے ہی بڑے فاتح کیوں نہ ہوں ایک دن شکست بھی آپ کے دروازے پر دستک دیتی ہے۔ یہ زندگی کے مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ہمت سے اس کا مقابلہ کرتے ہیں جبکہ کچھ ہار مان لیتے ہیں۔

 

میری دعا ہے کہ سب لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔”امیتابھ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیج رہے ہیں۔

 

فی الحال امیتابھ بچن فلم "کلکی” کے سیکوئل سمیت کئی دیگر فلموں میں کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button