جنرل نیوز

ریاض میں “بہار کمیونٹی سروس” کے زیر اہتمام SIR پر آگہی اجلاس کا کامیاب انعقاد

ریاض (پریس نوٹ) “بہار کمیونٹی سروس” (BCS) کے زیرِ اہتمام SIR سے متعلق نہایت کامیاب اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ریاض کی مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں، دانشوروں، سماجی کارکنوں اور کمیونٹی کے مرد و خواتین و کی بھاری تعداد میں شرکت کی۔

 

اجلاس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی جناب انتخاب عالم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں SIR سے متعلق قانونی، آئینی اور عملی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حاضرین کے سوالات کے مدلل جوابات دئیے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق اپنی دستاویزات کو مکمل رکھیں۔

 

اجلاس کی صدارت جناب محفوظ الرحمٰن، صدر بہار کمیونٹی سروس، نے کی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں انہوں نے تنظیم کے فلاحی مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بہار کمیونٹی سروس معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی خدمت کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کرتی ہے جیسے مستحق نوجوانوں کے لیے مفت ٹیکنیکل تعلیم، باصلاحیت طلبہ کے لیے NEET اور JEE کوچنگ اسپانسرشپ،محنتی اور مستحق افراد کے لیے 50,000 بھارتی روپے تک کاروباری معاونت، یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت کے منصوبے وغیرہ۔

 

انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد صرف فلاحی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، ہنر، خود انحصاری، سماجی شعور اور اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ معاشرے کے نوجوان باعزت اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔اجلاس کے دوران مہمانِ خصوصی جناب انتخاب عالم کو بہار کمیونٹی سروس کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔

 

اس موقع پر پروگرام کے اسپانسرز ڈاکٹر ادریس احمد خان، جناب احمد پیشکار، اور جناب معراج النبی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جن کے تعاون سے اس کامیاب پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا۔ اس کے علاوہ ریاض کی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں، میڈیا کے اراکین، رضاکاروں اور بہار کمیونٹی سروس کی پوری ٹیم کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button