نیشنل

دارالحکومت میں ہائی الرٹ، دہلی پولیس کی چھٹیاں منسوخ۔ سیکیورٹی مزید سخت

نئی دہلی: دارالحکومت میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دہلی پولیس نے اپنے تمام ملازمین کی معمول کی چھٹیاں فوری طور پر اگلے حکم تک منسوخ کر دی ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حکم جمعرات کو پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے تمام ضلعی ڈی سی پیز، ایف آر آر او ، اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دیگر سینئر آفیسرس کو جاری کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق آئندہ ہدایات تک پولیس اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی معمول کی چھٹی، جیسے کیژول لیو یا ارنڈ لیو نہیں دی جائے گی۔

 

صرف حقیقی ہنگامی حالات میں متعلقہ مجاز افسر کی جانچ اور منظوری کے بعد ہی چھٹی منظور کی جائے گی۔اس کے علاوہ، تمام پولیس حکامم کے تربیتی پروگراموں اور کورسز میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

کسی بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے پولیس کمشنر کی پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔دہلی پولیس کے حکم نامے میں کہا گیا ہے "دارالحکومت میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس ملازمین، بشمول گزٹیڈ افسران، کی معمول کی چھٹیاں فوری طور پر اگلے احکامات تک منسوخ کی جاتی ہیں۔

 

صرف حقیقی ہنگامی حالات میں مجاز آفیسر کی منظوری کے بعد ہی چھٹی دی جائے گی۔ تمام ڈی سی پیز اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔”مزید کہا گیا ہے کہ "اگلے حکم تک کوئی بھی پولیس ملازم بشمول گزٹیڈ آفیسرس، پولیس کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی تربیتی پروگرام یا کورس میں حصہ نہیں لے گا۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button