جنرل نیوز

گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر سواران ہائی اسکول اردو میڈیم کریمنگر محمد مصطفی احمد کا انتقال محبان اردو میں غم کی لہر۔۔

گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر سواران ہائی اسکول اردو میڈیم کریمنگر محمد مصطفی احمد کا انتقال محبان اردو میں غم کی لہر۔۔

 

کریم نگر 24/ جولائی (اسٹاف رپورٹر)۔۔۔ شہر کریمنگر کی معروف شخصیت اور زبان اردو کج حقیقی خدمت گار گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر محمد مصطفی احمد کا آج بروز جمعہ صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔محمد مصطفی احمد نے بحیثیت معلم 1987 سے اپنے مقدس تدریسی پیشہ کا درگما گڈہ ہائی اسکول اردو میڈیم کریمنگر سے آغاز کیا سال 2002 تا 2008 تک بحیثیت ڈائیٹ لکچرر کریم نگر نمایاں خدمات انجام دی۔ اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائدادوں کی خانہ پری ہو یا اردو میڈیم اسکولس اور ڈائیٹ اردو میڈیم کالج کے اہم سلگتے مسائل کو ان کی موثر نمائندگی کے ذریعے حل کئے گئے۔ مصطفی احمد نے اپنے 39 سالہ غیر معمولی تدریسی خدمات کے ذریعے مختلف سرکاری اردو میڈیم اسکولس میں معیاری تعلیم میں اضافہ کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ گذشتہ سال انہیں ریاستی اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے اور ضلع کلکٹر کریم نگر کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی اہلیان محلہ حسینی پورہ کریمنگر کے علاوہ محبان علم وادب اردو اساتذہ، مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں اور طلباء و طالبات کے علاوہ معززین شہر کریم نگر نے ان کے مکان پہنچ کر افراد خاندان کو پرسہ دیا نما ز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد رحمت میں مولانا یاسر احمد خان فلاحی نے پڑھائی اور تدفین سواران قبرستان میں عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکیا ں اور ایک فرزند شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button