اوٹکور میں کانگریس کا نیٹ پرچہ افشاء کے خلاف احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ

اوٹکور میں کانگریس کا نیٹ پرچہ افشاء کے خلاف احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ
اوٹکور ( ): نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے NEET پرچہ افشاء کے خلاف منڈل صدر کانگریس جناب پرکاش ریڈی کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے بعد امبیڈکر چوراستہ بس اسٹیشن پر ایک منظم دھرنا منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ NEET پرچہ افشاء نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی آواز کو دبانے کے بجائے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
اس احتجاجی دھرنے میں اوٹکور منڈل کے مختلف مواضعات سے کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ NEET پرچہ افشاء معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے اور طلبہ کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر کانگرس سینیئر قائدین جناب محمد خورشید گدوال،ضمیر علی ،یاسین خان، محمد انور، محمد حشمت،مہیش یوتھ صدر کانگرس،اور دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی



