جنرل نیوز

ریاستی وزیر مال سے ٹی این جی اوز کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ حسینی کی ملاقات

حیدرآباد: ٹی این جی اوز کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ حسینی (مجیب) نے آج ریاست کے وزیر برائے ریونیو و رجسٹریشن پونگولیٹی سرینواس ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی اور رجسٹریشن محکمہ کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے گریڈ-2 سب رجسٹراروں کو ترقی دینے آؤٹ سورسنگ ملازمین کی خدمات برقرار رکھنے اور عمومی تبادلوں (جنرل ٹرانسفرز) کا عمل فوری طور پر انجام دینے کی درخواست کی۔

 

وزیر موصوف نے ان مطالبات پر مثبت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

 

اس موقع پر ایم۔ اے۔ مقیم اور دیگر بھی موجو

د تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button