نیشنل

’’کاکروچ گٹر سے ہی آتے ہیں، میرے بیان میں غلط کیا ہے؟‘‘۔ کنگنا رناوت

نئی دہلی: جین زی کے بارے میں رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے تبصروں پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا اب انہوں نے اپنے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تبصرے ملک کے تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھے بلکہ صرف کچھ مخصوص افراد کے بارے میں تھے۔

 

کنگنا نے کہا’’میں نے صرف ان لوگوں کے بارے میں بات کی تھی جو خود کو کاکروچ کہتے ہیں۔ کاکروچ گندے نالوں سے ہی آتے ہیں نا، تو پھر میرے الفاظ میں غلط کیا ہے؟ میری بات بالکل واضح ہے اگر کچھ لوگ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور ہم کہیں کہ گندا نالہ ہی ان کا گھر ہے، تو انہیں غصہ کیوں آنا چاہیے؟

 

یہ کہنا درست نہیں کہ میں نے پورے نوجوان طبقے کو مخاطب کرکے یہ بات کہی تھی۔‘‘کنگنا نے یہ تبصرے نیٹ پیپر لیک معاملے کے سلسلے میں جین زی مظاہرین کی ویڈیوز پر کیے تھے۔ انہوں نے جین زی کو ’’گٹر جنریشن‘‘ بھی قرار دیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ہی جگہ اتنی گندگی کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق جین زی مظاہرین کی ریلز ’’قے آنے جیسی‘‘ ہیں اور ان کے بولنے کا انداز اور استعمال کی جانے والی زبان بھی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button