جرائم و حادثات

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے کردیا شوہر کا قتل ۔ سڑک حادثہ ثابت کرنے کی کوشش ناکام

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو محض اس لیے قتل کر دیا کیونکہ وہ ان کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

 

اس کے بعد نعش کو سڑک پر پھینک کر حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔۔ یہ واقعہ مدنا پلی ضلع کے پیلیرو میں پیش آیا۔ایس پی دھیرجکے مطابق ما دیوی اور وینکٹ سبرامنیم آپس میں شوہر بیوی بتائے گئے ہیں پچھلے دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے

 

اس کی وجہہ رما دیوی کے سبرامنیم نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔حال ہی میں ایک بار پھر رات کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد উما دیوی نے اپنے شوہر کے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا دیں جب شوہر غنودگی میں چلا گیا تو اس نے اپنے آشنا کو بلایا اور دونوں نے مل کر اسے قتل کر دیا۔

 

قتل کو روڈ ایکسیڈنٹ (سڑک حادثہ) ظاہر کرنے کے لیے نعش کو تروپتی کی سڑک پر پھینک دیا گیا۔پہلے تو پولیس نے اسے حادثہ سمجھا لیکن نعش کو دیکھ کر انہیں شک ہوا۔ اس کے بعد جب پولیس نے اپنے انداز میں تفتیش کی

 

تو یہ بات سامنے آئی کہ بیوی نے ہی اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button