نیشنل

بھینسوں کا شیرنی سے مقابلہ۔ جنگلی جانور بھاگنے پر مجبور

نئی دہلی; مدھیہ پردیش کے امریا ضلع میں واقع بانڈھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ ایک شیرنی نے چرواہے پر حملہ کیا لیکن اس کی بھینسوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر شیرنی پر حملہ کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق چہارشنبہ کے روز چرواہا رام نریش سنگھ اپنی دو گمشدہ بھینسوں کو تلاش کرنے کے لیے جنگل میں گیا تھا۔ اسی دوران ایک شیرنی نے اچانک اس پر حملہ کردیا۔ شیرنی نے اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا اور جھاڑیوں میں گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کرنے لگی۔

 

اسی دوران بھینسوں نے اپنے مالک کو شیرنی کے حملے میں زخمی دیکھا تو وہ اچانک شیرنی پر ٹوٹ پڑیں۔ بھینسوں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے شیرنی سے مقابلہ کیا اور اسے جنگل کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا۔

 

حملے میں شدید زخمی ہو کر بے ہوش پڑے ہوئے رام نریش کو دیگر چرواہوں نے دیکھا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اسے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال میں زیرِ علاج رام نریش صحت یاب ہوا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ شیرنی کے حملے میں زخمی ہونے والے رام نریش کو جنگلات کے حکام نے مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔ محکمہ جنگلات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹائیگر ریزرو کے اندر داخل نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button