الیاس احمد راحل کو بیسٹ لیکچرر ایوارڈ

نرمل: تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نرمل میں بحیثیت سینئر لیکچرر خدمات انجام دینے والے الیاس احمد راحل کو ان کی بہترین تدریسی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ لیکچرر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر بھاویش مشرا، ایم ایل اے مہشور ریڈی کے ہاتھوں انہیں توصیفی سند پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ان کے برادران جمیل احمد (ٹیچر)، خلیل احمد، محمد مصعب اور ایان کے علاوہ RLC محمد سلیم الدین، پرنسپل مہیش، دیگر لیکچررز، اساتذہ، دوست و احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے الیاس احمد راحل کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں الیاس احمد راحل نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداران، RLC، پرنسپل، لیکچررز، اساتذہ، دوستوں اور احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے نہ صرف باعثِ مسرت ہے بلکہ مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے ایک حوصلہ افزا ذریعہ بھی ہے۔
واضح رہے کہ الیاس احمد راحل ایک شفیق، مخلص اور باصلاحیت معلم کی حیثیت سے طلبہ، اولیائے طلبہ اور اساتذہ برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی رہنمائی اور ان کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں بھی وہ خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ اور صحافت سے وابستہ تمام افراد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔



