جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کے ساتھ مندر میں شرمناک حرکت۔ حیدرآباد میں پجاری گرفتار

حیدرآباد: شہر کے رام چندرا پورم علاقہ کی مندر میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں پائے جانے کے بعد ایک پجاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت سائنا کے طورپر ہوئی ہے۔

 

سائنا ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مندر کے اندر نیم برہنہ اور قابل اعتراض حالت میں تھا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی مقامی نوجوان وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے اسے مارپیٹ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔ نوجوانوں نے اس کا ویڈیو بھی بنایا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پجاری پتلون کے بغیر زمین پر بیٹھا ہوا ہے۔

 

جبکہ دوسرے کونے میں ایک لڑکی کھڑی نظر آ رہی ہے۔یہ واقعہ 13 اگست کو پیش آیا تھا اور 14 اگست کو پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون (پوکسو ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر کے سائنا کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button