مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ کی جانب سے ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک سنٹر میں مفت خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو تہینت پیش کی گئی

مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ کی جانب سے ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک سنٹر میں مفت خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو تہینت پیش کی گئی
نارائن پیٹ: 16 اگست (اردو لیکس) مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ کی جانب سے مرکزی دفتر میں قائم کئے گئے ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی مفت خدمات میں تعاون کرنے والے نوجوانوں کی تہنیت کی گئی۔
ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک پر وارڈ نمبر 23 کے علاوہ نارائن پیٹ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام نے رجوع کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا۔ ہیلپ ڈیسک کے تحت عوام کو ایس آئی آر فارم کی مفت فراہمی، خانہ پُری، تصاویر کھینچنے کے علاوہ ایس آئی آر سے متعلق آن لائن خدمات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔
ان خدمات کی انجام دہی میں متعدد نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا قیمتی وقت صرف کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر مجلس نارائن پیٹ ٹاؤن و رکن بلدیہ الحاج محمد تقی چاند کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اس موقع پر محمد تقی چاند نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کی ضروریات اور مسائل میں تعاون کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ انہوں نے ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک پر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے تمام نوجوانوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کی بے لوث خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
تقریب میں محمد شہاب الدین چاند، محمد یوسف چاند، عبدالعزیز یادگیری، محمد الیاس پٹیل، حافظ عثمان چاند کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔



