سعودی وزارت وزارت حج نے 75 ملکوں کے حج دفاتر کے ساتھ اجلاس کا آغاز

کے این واصف
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے حج سیزن 2027 سے قبل دنیا بھر کے 75 سے زائد ملکوں میں حج امور کے دفاتر کے ساتھ تیاریوں کے حوالے سے اجلاسوں کا آغاز کیا ہے۔
یہ اجلاس ابتدائی ہم آہنگی اور تیاری کو بہتر بنانے اور عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ان اجلاسون میں نئے حج سیزن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ حج امور کے دفاتر کے آپریشنل پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں حج آپریشنز سے متعلق اہم ہدایات اور ریگولیشنز شامل ہیں۔
وزارت نے کہا یہ اجلاس حج 2027 کی ابتدائی تیاریوں کا حصہ ہیں جو سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہیں تاکہ عازمین کی خدمت اور ان کے سفر کو آسان بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
یہ تیاریاں سعودی وژن 2030 اور پیلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے اہداف کو سپورٹ کرتی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد عازمین حج کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے قابل بنانا اور ان کے روحانی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔



