جنرل نیوز

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کاماریڈی میں عظیم الشان ریلی کے تمام تیاریاں مکمل : مرکزی میلاد کمیٹی 

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کاماریڈی میں عظیم الشان ریلی کے تمام تیاریاں مکمل” مرکزی میلاد کمیٹی 

 

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): کاماریڈی ضلع مرکزِ میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلم برادری کی جانب سے پُرامن طور پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔

 

کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ہمیشہ امن و سلامتی کا راستہ اختیار کیا، ہم بھی آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن کے راستے پر چلیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے پولیس سے ضروری اجازت بھی حاصل کی جا رہی ہے

 

۔پریس کانفرنس میں مرکزِ میلاد کمیٹی کے صدر محمد نذیرالدین احمد، نائب صدر محمد مشرف، جنرل سیکریٹری عبدالمجید، پروگرام ڈائریکٹرز محمد ناہد حسین، محمد نوسین اور دیگر کمیٹی اراکین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button