جنرل نیوز

بھونگیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب، امن و محبت کا پیغام

بھونگیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب، امن و محبت کا پیغام

 

بھونگیر شہر میں جلیل پورہ مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نعت خوانی اور پیغامِ امن و محبت پر مبنی عظیم الشان ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریلی کا آغاز جلیل پورہ مسجد سے ہوا جو صمد چوراہا، کماری واڑہ، نلگونڈہ روڈ اور امبیڈکر چوراہے سے گزرتی ہوئی دوبارہ جلیل پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 

ریلی میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے نعرۂ تکبیر کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جلوس میں شرکت کی۔

 

پرنس کارنر چوراہے پر منعقدہ خصوصی اجلاس سے معروف ایڈووکیٹ عبد الرحیم، ضلع لائبریری چیئرمین اویس چشتی اور مسجد کمیٹی کے صدر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے پوری انسانیت کو امن، سلامتی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا آفاقی پیغام ہے اور ہر شہری کو مذہب، ذات اور دیگر تفریقات سے بالاتر ہوکر باہمی اخوت کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے۔

 

مقررین نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انسانی اقدار کے تحفظ اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے موجودہ دور میں انسانی اقدار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

 

اس موقع پر ریلی کے دوران بہترین امن و امان اور پولیس انتظامات پر ٹاؤن سی آئی رمیش اور دیگر پولیس عہدیداروں کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

 

تقریب میں کونسلر برہان، بٹو رام چندریا، سرپرست اعلیٰ مشتاق چودھری، نائب صدر مصطفیٰ قادری، شکیل، سکریٹری کاظم احمد، جوائنٹ سکریٹری اقبال احمد، غفار چودھری، صادق علی، صلاح الدین، امیرالدین، خزانچی رحیم الدین، عثمان، شاہ نور بابا، امتیاز، شجاع الدین، فہیم، غوث، توفیق، قادر، سیف اللہ، افروز، الیاس، سمیر، جلیل اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button