نیشنل

گیاس ای کے وائی سی نہ کروانے والوں کیلئے راحت کی خبر

حیدرآباد ۔ ایل پی جی گھریلو صارفین کو ای کے وائی سی مکمل کرنے کے لیے اب 31 اگست تک کی مہلت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی ای کے وائی سی کی آخری تاریخ 23 اگست تھی جسے بڑھا کر 31 اگست کر دیا گیا ہے۔

 

اس فیصلے سے گیس صارفین کو راحت ملی ہے۔آئل کمپنیوں کے مطابق ریاست میں اب تک 82 فیصد صارفین اپنی ای کے وائی سی مکمل کر چکے ہیں۔ کمپنیوں نے بتایا کہ ای کے وائی سی مکمل کرنے کے لیے گیس ڈسٹری بیوشن مراکز پر صارفین کی بڑی تعداد پہنچ رہی تھی

 

جس کے پیش نظر حکومت نے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست کے بعد بھی گیس سلنڈروں کی سپلائی جاری رہے گی تاہم مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ای کے وائی سی مکمل کر لیں۔

 

حکام کے مطابق ای کے وائی سی کا عمل ڈسٹری بیوٹر کے دفتر گئے بغیر، اسمارٹ فون کے ذریعے گھر بیٹھے آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button